پلوامہ:جموں و کشمیر کے پلوامہ کے پانپور میں اپنی پارٹی نے یک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد APNI Part Workers Convention عمل میں لایا۔ اپنی پارٹی کے صدر الطاف بُخاری نے ضلع پلوامہ کے پانپور کے علاقے کونہ بل میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر میں جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور لوگوں کے اعتماد کو بحال کرنے پر یقین رکھتی ہے، جو بیوروکریسی کے کام کرنے کے طریقے سے خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔ APNI Part Workers Convention
انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی طاقت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ بلکہ ہم امن ترقی، بھائی چارے، ترقی اور روزگار کے ساتھ ریاست کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر کی یکساں ترقی کے لیے وعدہ بند ہے اور خاص کر نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ان کی جماعت کی ترجیحی بنیادوں میں شامل ہے۔