اردو

urdu

By

Published : Oct 4, 2021, 11:02 PM IST

ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے فعال رکن سمیت متعدد افراد پی ڈی پی میں شامل

ولی محمد شاد نے کہا کہ میں نیشنل کانفرنس کا ایک رکن تھا۔ لیکن پی ڈی پی کے ایجنڈے ورکروں اور عوام کے ساتھ ان کے رویہ پسند آنے کی صورت میں ہم نے پی ڈی پی کا دامن تھاما ہے اور یہاں کنبہ پروری نہیں ہے۔ جس طرح کے حالات اس وقت جموں وکشمیر میں بنے ہوئے ہیں۔

نیشنل کانفرنس فعال رکن سمیت متعدد لوگ پی ڈی پی میں شامل
نیشنل کانفرنس فعال رکن سمیت متعدد لوگ پی ڈی پی میں شامل

ضلع پونچھ تحصیل منڈی میں پی ڈی پی ضلع صدر شمیم احمد گنائی کی رہائش گاہ پر بلاک لورن سے نیشنل کانفرنس کے فعال رکن ولی محمد شاد سمیت متعدد افراد پی ڈی پی میں شامل ہوئے۔

نیشنل کانفرنس فعال رکن سمیت متعدد لوگ پی ڈی پی میں شامل

اس دوران پی ڈی پی ضلع صدر شمیم احمد گنائی کی صدارت میں ایک مختصر پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد لوگوں نے شرکت کرکے پی ڈی پی کا دامن تھاما ہے۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جس طرح کے جموں وکشمیر میں حالات بنے ہوئے ہیں اور ریاست کو خصوصی حیثیت دلانے والی دفعہ 35-اے اور دفعہ 370 چھین لیا گیا ہے۔ اس کی بحالی کے لئے اگر کوئی جماعت کمربستہ ہے وہ صرف پی ڈی پی جماعت ہی ہے۔

نیشنل کانفرنس فعال رکن سمیت متعدد لوگ پی ڈی پی میں شامل

ولی محمد شاد نے کہاکہ میں نیشنل کانفرنس کا ایک رکن تھا۔ لیکن پی ڈی پی کے ایجنڈے ورکروں اور عوام کے ساتھ ان کے رویہ پسند آنے کی صورت میں ہم نے پی ڈی پی کا دامن تھاماہے اور یہاں کنبہ پروری نہیں ہے۔ جس طرح کے حالات اس وقت جموں کشمیر میں بنے ہوئے ہیں۔

نیشنل کانفرنس فعال رکن سمیت متعدد لوگ پی ڈی پی میں شاملنیشنل کانفرنس فعال رکن سمیت متعدد لوگ پی ڈی پی میں شامل
ان سے نمٹنے اور مقابلہ کرنے کے لئے اگر کوئی جماعت ہے وہ صرف پی ڈی پی جماعت ہی ہے۔محترمہ محبوبہ مفتی بحیثیت ایک خاتون اپنے مضبوط ارادوں سے پارٹی کی باگ ڈور سنبھالے ہوئی ہیں۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سب کو اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہوکر کام کرنا چاہئے اور محبوبہ مفتی کا عزم دفعہ 35-A اور دفعہ 370 کو واپس لانے میں کمر بستہ ہونا چاہئے۔ ان کے علاوہ دیگران نے بھی یہ امید ظاہر کی کہ اس وقت واحد پی ڈی پی ہے جو ریاست کا درجہ بحال کرنے اور خصوصی تشخص کو واپس لانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے شمیم احمد گنائی کو بھی ایک اہم اور اچھا ہمدرد رہنما کہا ہے جو اس وقت ضلع میں پی ڈی پی کو مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

کیونکہ ان میں رنگ ونسل فرقہ اور ذات پات تفرقہ بازی نہیں ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے لوگ جوق در جوق لوگ پی ڈی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ ترقیاتی کونسل اور ضلع پی ڈی پی صدر شمیم احمد گنائی نے پارٹی میں شامل لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ بیدار ہوچکے ہیں اور پارٹی کی قائد محبوبہ مفتی کے بلند حوصلوں کے باعث پی ڈی پی میں شامل ہورہے ہیں۔ کیونکہ لاک ڈاؤن میں تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما غائب ہوچکے تھے۔

لیکن محبوبہ مفتی تب بھی اور اب بھی جموں وکشمیر کے تشخص کو واپس دلوانے میں برابر پہاڑ کی طرح جمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت تمام مرد وخواتین بچے بزرگ اور نوجوانوں کو اس پارٹی کے ساتھ جڑ کر محترمہ محبوبہ مفتی کو مزید قوت فراہم کرانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details