اردو

urdu

World tallest statue of PM Modi پونے کے لواسا میں بنے گا وزیراعظم کا مجسمہ

By

Published : Aug 1, 2023, 5:04 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ پونے کے لواسا سٹی میں تعمیر ہونے جا رہا ہے۔ یہ مجسمہ 190-200 میٹر کی بلندی کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔ لواسا میں وزیراعظم نریندر مودی کے مجسمے کی شاندار تعمیر کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔

پونے کے لواسا میں بنے گا وزیراعظم کا مجسمہ
پونے کے لواسا میں بنے گا وزیراعظم کا مجسمہ

پونے: وزیر اعظم نریندر مودی کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ پونے کے لواسا سٹی میں تعمیر ہونے جا رہا ہے۔ یہ مجسمہ 190-200 میٹر کی بلندی پر دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہوگا۔ لواسا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے مجسمے کی شاندار تعمیر کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا۔ پونے میں لواسا کا علاقہ سیاحوں کی پہلی پسند سمجھا جاتا ہے۔ مودی کے مجسمے کی نقاب کشائی 31 دسمبر 2023 کو یا اس سے پہلے ہونے کا امکان ہے۔ ڈارون پلیٹ فارم گروپ آف کمپنیز (ڈی پی جی سی) کے سربراہ اجے ہری ناتھ سنگھ کے مطابق اس تقریب میں اسرائیل، جرمنی، فرانس، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور امریکہ کے سفارت خانوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

سنگھ نے کہا کہ یہ مجسمہ وزیراعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور قوم کے اٹوٹ اتحاد کے لیے کی جارہی بہترین کوششوں کے عوض میں وقف کیا جائے گا۔ نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (NCLT) کی طرف سے لواسا اسمارٹ سٹی کے ریزولیوشن پلان کی منظوری کے بعد اس شاندار مجسمے کا خواب اب حقیقت بننے کے قریب ہے۔ ڈی پی آئی ایل کے ترجمان نے کہا کہ لواسا، جہاں مجسمہ نصب کیا جانا ہے وہاں ایک میوزیم، ایک یادگاری باغ، تفریحی مرکز اور ایک نمائشی ہال ہوگا جو ملک کی وراثت اور نئے ہندوستان کی خواہشات کو ظاہر کرے گا۔ نمائشی ہال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی اور کارناموں کی نمائش ہوگی۔ اس کے ساتھ یہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں ان کے تعاون کو بھی پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Train Firing تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آسکتی ہے: ریلوے پولیس کمشنر



مہاراشٹر میں مانسون کے دوران لوگ پہاڑی علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے برس بھر انتظار کرتے ہیں۔ پہاڑوں اور بادلوں کا امتزاج، خوبصورت وادیاں اور آبشار کے قیام کے لیے بہترین انتظامات، یہ سب کچھ یہاں سیاحوں کے لیے دستیاب ہے۔ بارش کے موسم میں لاواسا اور بھی خوبصورت نظر آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details