اردو

urdu

By

Published : Jan 13, 2023, 4:31 PM IST

ETV Bharat / state

G20 Conference In Aurangabad اورنگ آباد میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری

اورنگ آباد شہر میں جی 20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔اس دوران تاریخی آثار، تہذیب و تمدن کو فن پاروں کی مدد سے منظرعام پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔شہر کا چہرہ بدلا جارہا ہے۔ G20 Conference In Aurangabad

اورنگ آباد شہر میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر
اورنگ آباد شہر میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر

اورنگ آباد شہر میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پرجاری

اورنگ آباد: جی ٹوینٹی یعنی گروپ آف ٹوینٹی ممالک اجلاس سن 2023 کی میزبانی کا شرف بھارت کو حاصل ہورہا ہے، اس اجلاس کی تیاریاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے،اورنگ آباد شہر کے گلی کوچوں اور چوراہوں پر رنگ و روغن اور تزئین کاری کا کام جاری ہے،اس اجلاس کی مناسبت سے شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اورنگ آباد شہر میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے یہ کام جاری ہے،اس اجلاس کی بدولت روایتی فنکاروں خاص طور پر وال آرٹسٹوں کو اپنے فن کے مظاہرے کا موقع مل گیا ہے،اورنگ آباد شہر میں پچھلے ایک مہینے سے وال پینٹگ کا کام جاری ہے۔ یہ کام مزید ایک مہینے تک چل سکتا ہے ، اس کام کے لئے بارہ سے زائد ٹیمیں پورے ضلع میں سرگرم ہیں۔

اورنگ آباد شہر میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر

پینٹنگ کرنے والے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ثقافتی کلچر کو پینٹنگ کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ساتھ ہی اورنگ آباد کے تاریخی مقامات کو بھی پینٹنگ کے ذریعہ پیش کیا جا رہا ہے جس میں بی بی کا مقبرہ دولت آباد کا قلعہ اجنٹا و ایلورا کی غاروں کو بھی دیواروں پنٹنگ کے ذریعہ پر بنایا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد شہر میں جی20 اجلاس کی تیاریاں جنگی پیمانے پر

مقامی اور بیرونی ریاستوں سے آئے وال آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے ڈیجیٹل پرنٹنگ کا استعمال ہو رہا تھا جس سے ان کے روزگار پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا لیکن جی ٹوئنٹی کی میٹنگ کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے انہیں ایک بار پھر سے اپنا ہنر دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Waqf Property: ممبئی میں بھی وقف دفتر کا ہونا ناگزیر ہے، سید شہزادی

ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ جن دیواروں پر پینٹنگ کی جارہی ہے وہ چار سے پانچ سال تک رہ سکتی ہے لیکن ڈیجیٹل بورڈ کچھ ہی وقت کے بعد خراب ہو جاتے ہیں۔ پینٹنگ ماحولیاتی تحفظ کو بچا کر رکھتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details