اردو

urdu

ممبرا: باہر گھومنے والوں کے خلاف پولیس سخت

By

Published : Apr 1, 2020, 11:03 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اعدادوشمار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف پولیس سخت رویہ اختیار کررہی ہے۔

علاقے میں اضافی پولیس دستہ تعینات
علاقے میں اضافی پولیس دستہ تعینات

ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں لاک ڈاون اور دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد بھی شہری بازار، سڑکوں اور محلوں میں سرے عام گھومتے و چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں۔

علاقے میں اضافی پولیس دستہ تعینات

اسی وجہ سے تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے علاقے میں اضافی پولیس دستہ تعینات کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت نافذ کیے گئے لاک ڈاون کے دوران سڑکوں پر کوئی بھی شخص بلا وجہ نہ نکلے اور اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

فی الحال اپنی حرکتوں سے باز نہ آنے والے شہریوں کے خلاف پولیس اپنے طریقے سے کارروائی کررہی ہے ایسے افراد جو صرف ٹائم پاس کے لیے گھر سے باہر نکل رہے ہیں پولیس انھیں اٹھک-بیٹھک اور اس طرح کی دیگر سزا دے رہی ہے تاکہ وہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ ممبرا میں کورونا وائرس کے بعد ہونے والے لاک ڈاون کی صورتحال اور پولیس بندوبست کا جائزہ لینے تھانے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر نے علاقے کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران انھوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر میں رہیں اور پولیس و انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

انھوں نے یہ انتباہ بھی دیا ہے لاک ڈاؤن کے دوران فرضی پریس آئی ڈی اور رضا کار آئی ڈی بناکر گھومنے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پورے ملک میں مہاراشٹر ہی ایسی ریاست ہے جہاں کورونا کے سب سے زیادہ مریض پائے گئے ہیں کیونکہ یہاں اب تک 320 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔

مزید یہ کہ مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے سبب اب تک کل 12 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details