اردو

urdu

ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی

By

Published : Jan 12, 2020, 11:44 PM IST

احتجاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی عباس وفا نے بتایا کہ عراق میں جب بھارتی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا تب جنرل قاسم سلیمانی نے ان کی رہائی میں بڑی جدو جہد کی تھی۔

people protest against america in mumbra mumbai
ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا میں شیعہ اثناء عشری جماعت کی جانب سے امریکہ کے خلاف ایک مذمتی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین کے علاوہ سبھی فرقہ و مسلک کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے گذشتہ دنوں عراق کے شہر بغداد میں امریکہ کے ایک مزائل حملے میں ایران کے سب سے طاقتور جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا تھا جس کو لیکر ایران و امریکہ کے علاوہ دنیا بھر میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی اصغر حیدری نے بتایا کہ آج کی یہ ریلی 3 جنوری کو ایران کے القدس بریگیڈ کے قائد جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں نکالی گئی۔

ممبرا میں امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

مولانا نے کہا جنر قاسم سلیمانی دراصل آیت اللہ خمینی کے اتحاد بین المسلمین نعرے کے حقیقی دعویدار اور نافذ کرنے والے تھے ساتھ جنر ل قاسم سلیمانی پوری دنیا میں ظلم و بربریت کے خاتمہ کے لئے کوشاں تھے اس لئے امریکہ نے اس امن پسند آواز کو خاموش کردیا تاکہ خطہ میں عدم استحکام جاری رہے۔

مولانا نے بتایا کہ امریکہ جب تک خلیج سے باہر نہیں ہوجاتا تب تک عالم اسلام میں امن قائم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا امریکہ دنیا بھر میں اپنے ایجنٹوں کا استعمال کر کے عدم استحکام پھیلا رہا ہیں۔

احتجاج کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی عباس وفا نے بتایا کہ عراق میں جب بھارتی نرسوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا تب جنرل قاسم سلیمانی نے ان کی رہائی میں بڑی جدو جہد کی تھی۔

انہوں نے کہا برصغیر میں جب بھی کسی نے بھارتی مفادات کو زک پہنچانے کی کوشش کی تو جنرل قاسم اور ایران نے بھارت کا دفاع کیا۔

انہوں نے بتایا کہا کہ یہ احتجاجی ریلی نہ صرف جنرل قاسم کی یاد میں نکالی گئی ہے بلکہ امن اور سلامتی کی یاد میں اور امریکہ کی غنڈہ گردی کی مذمت میں نکالی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details