اردو

urdu

مہاراشٹر: نواب ملک کے داماد کو این سی بی کا نوٹس

By

Published : Jan 13, 2021, 2:09 PM IST

مہاراشٹر حکومت میں کابینی وزیر و این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک کے داماد سمیر خان کو منشیات کے معاملے میں این سی بی نے نوٹس جاری کیا ہے جس کی تعمیل میں آج وہ این سی بی کے دفتر پہنچے ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر نواب کے داماد کو این سی بی کا نوٹس
مہاراشٹر کے وزمہاراشٹر کے وزیر نواب کے داماد کو این سی بی کا نوٹسیر نواب کے داماد کو این سی بی کا نوٹس

ان دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کئی ہائی پروفائل لوگوں پر شکنجہ کسا ہے اور اب اس کارروائی کی زد میں مہاراشٹر حکومت کے وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان بھی آچکے ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر نواب کے داماد کو این سی بی کا نوٹس

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حال ہی میں دو سو کلوگرام منشیات ضبط کی تھی، جس کے بعد اس سے منسلک افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں کئی نامی گرامی ہستیاں پہلے ہی نارکوٹکس کنٹرول کی گرفت میں آ چکی ہیں، جبکہ کئی لوگوں کے خلاف یہ کارروائی جاری ہے۔اب مہاراشٹر حکومت کے کابینہ کے وزیر نواب ملک کے دامان سمیر خان بھی اسکی گرفت میں آگئے ہیں۔سمیر خان نے نواب ملک کی بیٹی نیلوفر سے شادی کی ہے۔


این سی بی ذرائع کے مطابق سمیر خان اور منشیات کے سوداگر کرن سجنانی کے درمیان 20 ہزار روپے کا لین دین ہوا۔ یہ لین دین منشیات کو لیکر ہوا تھا ۔اس جانکاری کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے سمیر خان کو نوٹس جاری کی اور اُنہیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا۔


یاد رہے اس سے قبل نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ منشیات فروشوں پر کارروائی کرنے کے بجائے اُنہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیںْ ملک نے کہا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کے بجائے اُنہیں ایسی جگہ بھیجنا چاہئے جہاں وہ منشیات سے چھٹکارہ پاسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details