اردو

urdu

Malwani Violence آپ کو ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے، جمیل مرچنٹ

By

Published : Apr 24, 2023, 8:04 PM IST

مالونی تشدد معاملے میں کاروباری جمیل مرچنٹ کی ضمانت کی عرضی منظور کر لی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمیل مرچنٹ نے کہا کہ 'بھارت کی عدلیہ میں اگر آپ اپنی بےگناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے۔'

آپ کو ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے، جمیل مرچنٹ
آپ کو ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے، جمیل مرچنٹ

آپ کو ڈرنے کی نہیں بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے، جمیل مرچنٹ

ممبئی:مالونی ملاڈ تشدد میں کاروباری جمیل مرچنٹ کی گرفتاری قبل ضمانت کی عرضی ممبئی مضافات کی ڈنڈوشی سیشن کورٹ نے منظور کرلی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جمیل مرچنٹ نے کہا کہ 'بھارت کی عدلیہ میں اگر آپ اپنی بےگناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ لڑنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ بےگناہ ہیں تو جیت آپ کے حق میں ہوگی۔'

اُنہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ میں شکرگزار ہوں ای ٹی وی بھارت کا، جنہوں نے حق بات رکھنے کے لیے جگہ دی کیونکہ یکطرفه کارروائی کے بعد میڈیا کا نظریہ بھی یکطرفه تھا۔ اس کے علاوہ ممبئی کے مالونی ملاڈ علاقے میں رام نومی کے جلوس میں ہونے والے تشدد میں گرفتار 13 ملزمین کو بھی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رام نومی کے موقعے پر ہونے والے تشدد کو لیکر پولیس نے 400 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ 20 سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر کچھ ملی اور سماجی تنظیموں کے وفد نے ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر لاء اینڈ آرڈر سے ملاقات کی تھی اور یہ شکایت کی تھی کہ پولیس نے یکطرفه کارروائی کی ہے، جس سے اُنہوں نے غیر جانبداری کے ساتھ کارروائی کی یقین دہانی کرائی لیکن غیر جانبداری کے بجائے پولیس نے ملزمین کے خلاف 2 دفعات کا اضافہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھین: Malwani Violence تشدد کے لیے اکسانے والوں کے خلاف کارروائی ہو، ابو عاصم اعظمی

پولیس نے اس معاملے میں گرفتار مسلمانوں کو سخت سزا دلانے کے لیے کیس کو اسپیشل پی پی کے ذریعے لڑنے کے لئے تیار کیا باوجود اس کے پولیس کی ساری دلیل کورٹ میں فلمی کہانی کی طرح ثابت ہوئی اور کورٹ نے ملزمین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ اسی معاملے کو لے کر سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور کارروائی کے خلاف شکایت کی۔ اس سے پہلے سماجوادی پارٹی کے کارکنان اس کارروائی کے خلاف مظاہرے کرنے والے تھے لیکن پولیس نے اُنہیں مظاہرے سے پہلے ہی حراست میں لے لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details