اردو

urdu

Islam Gymkhana Initiates Inquiry اسلام جمخانہ نے خاتون ممبر کی شکایت کے بعد جانچ کمیٹی تشکیل دی

By

Published : Nov 1, 2022, 5:30 PM IST

بدفعلی اور مار پیٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی درج کرائے جانے کے بعد اسلام جمخانہ انتظامیہ نے جمخانہ سبگدوش جج ابھے تھپسے، ریٹائرڈ اے سی پی اور 3 خواتین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس چار دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ Islam Jimkhana Mumbai

اسلام جمخانہ نے خاتون ممبر کی شکایت کے بعد جانچ کمیٹی تشکیل دی
اسلام جمخانہ نے خاتون ممبر کی شکایت کے بعد جانچ کمیٹی تشکیل دی

ممبئی:ممبئی کے اسلام جمخانہ میں ایک خاتون ممبر کی جانب سے ممبئی کے مرن لائنز پولیس تھانے میں بدفعلی اور مار پیٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی درج کرائے جانے کے بعد اسلام جمخانہ انتظامیہ نے جمخانہ کے اصول و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خصوصی جانچ کمیٹی کی تشکیل کی ہے جسکی سربراہی سبگدوش جج ابھے تھپسے کر رہے ہیں۔ Islam Jimkhana Mumbai Constitutes Committee

اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’چونکہ خاتوں ممبر کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے، حالانکہ سچائی اور شواہد سب کے سامنے ہیں، باوجود اسکے ہم نے اس معاملے میں جمخانہ کے تقدس اور اسکی شبیہ کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہے جو صاف و شفاف جانچ کر کے اپنی رپورٹ جمخانہ سمیت ان سبھی جگہوں پر پیش کرے گی جہاں اسکی ضرورت ہے۔‘‘ Islam Jimkhana Female member Lodges Complaint

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ جانچ سبگدوش جج ابھے تھپسے کی سربراہی میں چل رہی ہے اسکے ساتھ ساتھ ایک سبگدوش اے سی پی اور 3 خواتین بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں جو ملزم اور متاثرہ دونوں سے پوچھ تاچھ کرکے 4 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ اس رپورٹ کے بعد کارروائی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائیگا۔‘‘ ابراہنی نے کہا کہ ’’واردات کی ساری ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہے جسے ہم نے پولیس تھانے میں جمع کیا ہے، یہی نہیں ہم نے شکایت کرنے والی خاتوں ممبر کی حرکتوں کو لیکر انکے والد اور پولیس دونوں کو آگاہ کیا تھا باوجود اسکے اس معاملے میں بدفعلی، مار پیٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا حالانکہ ہم آغاز سے ہی پولیس کو تعاون کر رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:FIR Against Islam Gymkhana Deputy Secretary ممبئی اسلام جمخانہ کے نائب سکریٹری کے خلاف ایف آئی آر

ابراہنی نے مزید کہا کہ ’’کچھ لوگ ہیں جو جمخانہ اور اسکی شبیہہ خراب کرنےکی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہونگے یہ سلسلہ عرصہ دراز سے چلا آرہا ہے ہم ایسے لوگوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جمخانہ کی سرگرمیوں کو مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جاری رکھیںگے۔‘‘

بتا دیں کہ ایک ہفتہ قبل اسلام جمخانہ کے نائب سیکریٹری نورالامین سمیت دو لوگوں کے خلاف خاتوں ممبر نے مرین لائنز پولیس تھانے میں مار پیٹ، بدفعلی کا معاملہ درج کرایا تھا جس کے بعد جمخانہ سے 50 لوگوں نے پولیس تھانے کے افسران سے ملاقات کر کے معاملے کی نسبت سے انہیں آگاہ کیا۔ پولیس نے اس معاملے میں یہ یقین دہانی کی ہے کی معاملے کی تفتیش کی جائیگی اور اگر شکایت جھوٹی ہے تو اسکے لئے بھی پولیس قانونی کارروائی کریگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details