واضح رہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین کے عہدے پر جنہیں منتخب کیا گیا تھا، پارلیمانی انتخاب جیتنے کے بعد نہ صرف ان کی میعاد ختم ہو گئی بلکہ اس کمیٹی کی میعاد بھی ختم ہوگئی جو چیئرمین کے عہدے پر کسی کی تقرری کرتی ہے۔
ممبئی: حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین کا عہدہ خالی
ملک کے اقتصادی دار الحکومت ممبئی میں واقع ممبئی حج کمیٹی آف انڈیا میں چیئرمین کا عہدہ گزشتہ کئی مہینوں سے خالی ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین کا عہدہ خالی
حالانکہ چیئرمین کے عہدے پر کسی کو منتخب کرنا یہ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن حج ہاؤز کا تعلق مسلمانوں سے ہے اور یہاں سے ہر برس لاکھوں مسلمان سفر حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں اسی ادارے میں ایک اہم اور سب سے ذمہ دارانہ عہدہ خالی ہے۔
یہ حکومت کی عدم توجہی کی جیتی جاگتی مثال ہے ممبئی حج ہاؤس کے دفتر کے باہر سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری نے اس پورے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات بیان کی ہیں۔