اردو

urdu

By

Published : Jun 17, 2021, 5:19 AM IST

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سڑک پر بہہ رہے نالے کے پانی سے عوام پریشان

جمال ناصر نے کہا کہ احتجاج کے دوران کارپوریشن پربھاگ نمبر 3 کے آفیسران موقع پر پہنچے اور انہوں نے اس مسلے کو جلد حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ناسک
ناسک

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے مشرقی حصے میں واقع رضا چوک علاقے کی عوام نے مقامی کارپوریٹرز پر الزام عائد کیا ہے کہ انکی نااہلی کے سبب سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔ نالے کا پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے مقامی افراد بے حد پریشان ہیں۔ خاص طور پر نمازی، بچے اور خواتین گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔

سڑک پر بہہ رہے نالے کے پانی سے عوام پریشان

موصول اطلاع کے مطابق رضا چوک علاقے کے سرکردہ افراد نے اس تعلق سے ہنگامی طور پر راستہ روک کر احتجاج کیا۔ اس ضمن میں سماجی کارکن جمال ناصر نے بتایا 'گزشتہ کچھ ماہ سے رضا چوک کی عوام اس مسئلے سے جوج رہی تھی۔ ہم نے کئی مرتبہ کارپوریٹرز اور کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کو شکایت بھی کی ہے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوئی۔ جس کے بعد آج ہم نے اپنی بات کو انتظامیہ تک پہنچانے کے لیے راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران کارپوریشن پربھاگ نمبر 3 کے آفیسران موقع پر پہنچے اور انہوں نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details