اردو

urdu

مہاراشٹر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگایا جائے گا: وزیر اعلیٰ ٹھاکرے

By

Published : Apr 12, 2021, 1:18 PM IST

صوبہ مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز گزشتہ کچھ دنوں سے اس شدت سے بڑھ رہے ہیں کہ حالات پر قابو پانا حکومت کے لئے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہہ دیا ہے کہ ریاست مہاراشٹر میں کبھی بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

مہاراشٹر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگایا جائے گا: وزیر اعلیٰ ٹھاکرے
مہاراشٹر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگایا جائے گا: وزیر اعلیٰ ٹھاکرے

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اسپشل ٹاسک فورس کے ممبران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے، چیف سکریٹری ستارام کونٹے اور کورونا وبا کے دوران تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کے ممبران نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے واضح احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں آنے والوں کو داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

مہاراشٹر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگایا جائے گا: وزیر اعلیٰ ٹھاکرے

انہوں نے کہا کہ اگر نجی دفاتر اور ادارے 50 فیصد عملے کی پابندیوں پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ نیز بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کے لئے تیاری کرنی چاہئے۔ وزیراعلیٰ نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ نجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کی پابندی پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، شادی کی تقریبات کے قواعد توڑے جارہے ہیں، بازاروں میں معاشرتی دوری کی پیروی نہیں کی جارہی ہے اور لوگ ماسک کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔

مہاراشٹر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن لگایا جائے گا: وزیر اعلیٰ ٹھاکرے

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ وہ اس صورتحال میں بھی معیشت کو برقرار رکھے کیونکہ عوام کی صحت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ میٹنگ میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر قابو پانا، ویکسینیشن اور لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس نے وزیر اعلیٰ کے سامنے تجویز پیش کی کہ اگر مکمل لاک ڈاؤن پر عمل نہیں کیا گیا تو کیا صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے؟ اس پر ٹاسک فورس کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 14 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تو صورتحال کو قابو میں کرلیا جائے گا۔ ٹاسک فورس کے ممبران بھی کم از کم 14 دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ تمام لوگوں کی باتوں کو سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 8 دنوں کے سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ جس پر جلد ہی سخت فیصلہ لیا جائے گا۔

ادھو ٹھاکرے کے روبرو بستروں کی تعدادکی کمی، آکسیجن کی عدم دستیابی اور وینٹیلیٹرس سے متعلق سہولیات پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ صحت کے نظام پر دباؤ بھی کم کیا جانا چاہئے۔

ڈاکٹر تاتیاراؤ لہنے نے کہا کہ ریاست میں 14 دن کاسخت لاک ڈاؤن لگانا ہی پڑے گا اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اویناش سوپے کے مطابق ٹاسک فورس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 14 دن کے لاک ڈاؤن سے کورونا چین ٹوٹنے کی قومی امید ہے۔ نیز پیچیدہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ جواب میں ٹھاکرے نے عہدیداروں کو بستروں، وینٹیلیٹروس اور آکسیجن کی فراہمی کی تعداد بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے مزید کہا کہ کم ازکم 15 دنوں کے لاک ڈاؤن کے لئے ریاستی عوام نے اپنے ذہنوں کو لاک تیار کرلیا ہے۔ حتمی فیصلہ اب دو سے تین دن میں وزیر اعلی لیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ لاک ڈاؤن سے ایک دو روز قبل عوام الناس کو اطلاع کی جائے گی اس کے بعد ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details