اردو

urdu

Maharashtra Political Crisis پہلے شیوسینا اور اب این سی پی میں اراکین اسمبلی کی اہلیت کو لیکر جنگ جاری

By

Published : Jul 5, 2023, 4:23 PM IST

مہاراشٹر کی سیاست میں مہاوکاس اگھاڑی کے ٹوٹنے کے بعد کم و بیش وہی منظر ایک بار پھر سامنے آیا ہے جب اس وقت کی ادھو ٹھاکرے حکومت میں وزیر رہنے والے شندے نے ایم ایل اے کو توڑ کر شیوسینا سے بغاوت کر دی تھی۔ لیکن اس بار کھیل شرد پوار کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے جنہیں سیاست کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار این سی پی میں بغاوت کے بعد شندے-بی جے پی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں۔

Maharashtra Political Crisis
Maharashtra Political Crisis

ممبئی: اجیت پوار اور دیگر اراکین اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شرد پوار نے پرفل پٹیل اور سنیل تٹکرے کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ جس کے بعد این سی پی کے اجیت پوار گروپ نے بھی اسی طرح جینت پاٹل کی جگہ تٹکرے کو مقرر کیا ہے۔ اس سب کے درمیان دونوں گروپ کی جانب سے نااہلی کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ جس میں اسپیکر راہل نارویکر کا رول ایک بار پھر اہم ہوگیا ہے۔ اتوار کو اجیت پوار کے ساتھ حلف لینے والے باقی 8 وزراء کی فہرست میں سنیل تٹکرے کی بیٹی ادیتی کا نام بھی شامل ہے۔ شرد پوار گروپ نے اسمبلی کے اسپیکر کو دو عرضیاں بھیجی ہیں۔ اس میں اجیت پوار اور ان کے ساتھ حلف لینے والے این سی پی کے باقی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجیت پوار کے گروپ نے جینت پاٹل کو پارٹی صدر کے عہدے سے اور جتیندر اوہاڈ کو نااہل قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے جنہیں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Maharashtra Political Crisis شرد پوار ایک سیکولر لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ سبھی لوگ ہیں

اسپیکر دونوں گروپ کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے میں کتنا وقت لے سکتے ہیں؟ یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ انحراف مخالف قانون کے تحت جو سیاسی اختلاف اور اس طرح کے مسائل کے حوالے سے بنایا گیا ہے اس میں مداخلت یا فیصلہ کرنے کا حق صرف اسپیکر کو ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے لیے کوئی وقت کی حد یا میعاد مقرر نہیں کی گئی ہے۔ جسے ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ عدالت اس بارے میں پہلے ہی واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے کیونکہ عدالت اسپیکر کے سامنے اس معاملے میں براہ راست مداخلت نہیں کر سکتی۔ یہ ماضی میں منی پور سے مہاراشٹر تک دیکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details