رائے گڑھ:مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کی کھالاپور تحصیل کے ارشل واڑی گاؤں میں مٹی کا تودے گرنے کا واقعہ سامنے آیا۔ اس حادثے میں 15 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حادثہ کے لیے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا جب کہ وزیراعلی شندے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5_5 لاکھ عبوری راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔
جائے حادثہ پر این ڈی آر ایف کی ٹیم بچار اور راحتی کام کے لیے پہنچ چکی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ گاؤں کے پچاس میں سے 17 مکانات تودے کے نیچے دب گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ رات 11 بجے کے قریب ہوئی۔ مٹی کے تودے گرنے کے بعد کم از کم 100 افراد کے ملبے کے نیچنے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ حالانکہ این ڈی آر ایف کے اہلکار جمعرات، 20 جولائی 2023 کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے ارشل واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
وزیراعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ اب تک 15 افراد کی موت کی خبر ہے۔
اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ ملبے میں 100 سے زیادہ لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک چار افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ارسال واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈ کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزراء ادے سامنت، گریش مہاجن، دادا بھوسے اور مہیش بالدی فوراً موقعے پر پہنچ گئے۔