اردو

urdu

مہاراشٹر اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ اٹھایا

By

Published : Mar 2, 2021, 10:03 PM IST

Updated : Mar 3, 2021, 1:54 AM IST

مہاراشٹر اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کو اٹھایا اور مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ بھگوا ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت و دیگر کو سزا دلانے کے لے انسدادد دہشت گرد دستہ اے ٹی ایس کو خصوصی این آئی اے عدالت میں بھیجے کیونکہ ابتک اس مقدمہ میں 162 سرکاری گواہوں نے گواہی دے چکے ہیں لیکن سادھوی پرگیہ سنگھ کے خلاف ایک بھی گواہ نے کچھ نہیں کہا کیونکہ این آئی اے نے ایسے گواہوں کو عدالت میں پیش ہی نہیں کیا جنہوں نے سادھوی کے خلاف بیان دیا تھا، اے ٹی ایس سربراہ شہید ہیمنت کرکرے کی سربراہی میں اے ٹی ایس نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر کے خلاف پختہ ثبوت اکھٹا کیے تھے لیکن این آئی اے نے اضافی فرد جرم داخل کرتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر ملزمین کو کلین چٹ دے دی تھی۔

In Maharashtra Assembly, Abu Asim Azmi raised issue of Malegaon bomb blast
مہاراشٹر اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ اٹھایا

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے نے ایک ایماندار سرکاری وکیل روہنی سالیان پر بھگوا ملزمین کو راحت پہنچانے کے لئے دباؤ ڈالا جسے اس نے نامنظور کردیا جس کے بعد اسے مقدمہ سے ہٹا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے کی ایماندارانہ تحقیقات کرنے والے شہید ہمنت کرکرے کی روح کو اسی وقت شانتی ملیگی جب بھگوا ملزمین کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس کے لیئے اے ٹی ایس کو عدالت میں بھیجنا ہوگا۔

مہاراشٹر اسمبلی میں ابو عاصم اعظمی نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ اٹھایا

ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ خصوصی این آئی اے عدالت نے اے ٹی ایس اور این آئی اے دونوں کی چارج شیٹ کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف فردجرم عائد کیا ہے لہذا اے ٹی ایس کو خصوصی عدالت میں حاضر ہوکر ملزمین کے خلاف گواہی دینے کے لیئے گواہوں کو پیش کرنا چاہئے۔

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ اسمبلی میں اٹھانے پر بم دھماکہ متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی کے سلسلہ میں آئین جواں مرداں حق گوئی و بے باکی کا مصداق قرار دیا۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ بھگوا ملزمین کو سزا دلانے کے لئے اے ٹی ایس کا عدالت میں حاضر ہونا ضروری ہے کیونکہ انہیں کے ذریعہ اکھٹا کیئے گئے ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ کی سماعت ہورہی۔ اے ٹی ایس کے عدالت سے غیر حاضر ہونے کا این آئی اے فائدہ اٹھاکر بھگواملزمین بالخصوص سادھوی پرگیہ سنگھ کی باعزت رہائی کا راستہ صاف کرسکتی ہے لہذا ابو عاصم کا مطالبہ حق بجانب ہے جس کی بم دھماکہ متاثرین اور انصاف پسند عوام تائید کرتے ہیں۔

Last Updated : Mar 3, 2021, 1:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details