وہیں نجی دواخانوں اور اسپتالوں کے بند ہونے کی وجہ سے دیگر سیکڑوں مریضوں کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے اموات ان کی ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے مریض ہیں جنھیں دمہ, کینسر, شوگر, بلڈ پریشر, نفسیاتی, دل و دماغ کے امراض اور دیگر طرح کی بیماریاں ہیں۔
نجی دواخانوں کے بند ہونے کی وجہ سے ان مریضوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں جس کے بعد آئی اے ایس ڈاکٹر پنکج آشیا (خصوصی تقرری برائے کورونا وباء )نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ شہر کے تمام چھوٹے بڑے دواخانوں کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔
مالیگاؤں میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 180 انھوں نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تمام دواخانوں اور اسپتالوں میں مریضوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اگر نجی دواخانے بند رکھے گئے تو ان ڈاکٹروں کے لائسنس رد کیے جائیں گے نیز ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
ڈاکٹر پنکج آشیا نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کسی کو کورونا ہے تو وہ فوراً اپنی طبی جانچ کرائیں اور خود کی وجہ سے دوسروں کی جان جوکھم میں نہ ڈالیں اور ساتھ ہی میڈیکل سروے اسٹاف کا مکمل تعاون کریں۔