اردو

urdu

'صاحب، مت پالئے اہنکار کو اتنا'

By

Published : Nov 1, 2019, 5:22 PM IST

شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے دعویٰ کیا ہے کہ 'اگر ان کی پارٹی فیصلہ کرتی ہے تو مستحکم حکومت بنانے کے لیے درکار نمبرات وہ حاصل کر لے گی۔'

شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت

انہوں نے کہا کہ 'عوام نے 50 ۔ 50 کے فارمولے پر حکومت سازی کے لیے اکثریت دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر ادھو ٹھاکرے کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہوگا تو آپ یہ لکھ کر لیں کہ وزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا۔'

بشکریہ ٹویٹر

سنجے راؤت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'صاحب، مت پالئے، اہنکار (تکبر) کو اتنا، وقت کے ساگر میں کئی سکندر ڈوب گئے۔'

جب ان سے سوال کیا گیا کہ بی جے پی کابینہ میں مزید سیٹیں دے رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ 'ہم یہاں کاروبار نہیں کر رہے ہیں۔'

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ حکومت سازی کے لیے شیوسینا، این سی پی سے بات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details