اردو

urdu

By

Published : Sep 21, 2019, 10:41 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:38 PM IST

ETV Bharat / state

فلم 'گلی بوائے' کی آسکر 2020 میں انٹری

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی اداکاری سے سجی فلم 'گلی بوائے' کو آسکر2020 میں انٹری مل گئی ہے۔

گلی بوائے فلم کو آسکر 2020 میں انٹری ملی

اس فلم کو بھارت کی طرف سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کے زمرے میں آسکر کے لئے بھیجا گیا ہے۔

فلمساز اور بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے ٹوئٹر پر فلم کے آسکر میں پہنچنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’گلی بوائے‘ کو بھارت کی طرف سے 92ویں آسکر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ فلم فیڈریشن اور زویا، ریما کاگتی، رنویر، عالیہ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد۔

گلی بوائے فلم کو آسکر 2020 میں انٹری ملی

اس فلم میں رنویر سنگھ نے مراد کا کردار ادا کیا ہے جو ممبئی کی جھگی میں رہنے والا رینپر ہے اور سماجی اقتصادی حالات سے اوپر اٹھ کر اسٹار بننا چاہتا ہے۔ یہ فلم اسٹریٹ رینپر ڈیوائن اور نیجی سے متاثر ہے۔ 14فروری 2019کو ریلیز ہوئی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔

خیال رہے کہ اتراکھنڈ کے ایک کسان کی زندگی پر مبنی ڈوکیومنٹری ’موتی باغ‘ بھی ڈوکیومنٹری زمرہ میں ہندستان کی اینٹری ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:38 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

Oscars

ABOUT THE AUTHOR

...view details