اردو

urdu

By

Published : Jun 24, 2021, 5:41 PM IST

ETV Bharat / state

منشیات فروخت کرنے والا غیرملکی باشندہ گرفتار

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل میں اسکے پاس سے 200 گرام کے آس پاس کوکین ضبط کی گئی جسکی بھارتی بازار میں قیمت 50 لاکھ سے زائد ہے۔

دواؤں کی شیشیوں میں منشیات فروخت کرنے والا غیرملکی باشندہ گرفتار
دواؤں کی شیشیوں میں منشیات فروخت کرنے والا غیرملکی باشندہ گرفتار

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے ایک کارروائی کے دوران 60 برس کے نکو پیوس جون کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

دواؤں کی شیشیوں میں منشیات فروخت کرنے والا غیرملکی باشندہ گرفتار

ملزم تنزانیہ کا شہری ہے۔تفتیش کے دوران اس کے پاس سے اس طرح کی کئی ساری چھوٹی ڈبیاں ضبط کی گئی جن میں نشہ آور اشیاء بھر کر فروخت کیا جاتا ہے۔

ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل میں اس کے پاس سے 200 گرام کے آس پاس کوکین ضبط کی گئی جسکی بھارتی بازار میں قیمت 50 لاکھ سے زائد ہے۔ممبئی اینٹی نارکوٹک افسران گرفتار ملزم سے تفتیش کر رہی ہے کہ ملزم کے ساتھ اس پیشے میں اور کون کون سے لوگ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ممبئی میں نیپال سے آئی چرس کا کاروبارعروج پر

اینٹی نارکوٹک سیل کے مطابق جانچ کا دائرہ جیسے جیسے سخت ہوگا اس معاملے میں اور بھی گرفتاریاں ممکن ہیں۔ ملزم کو کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں کورٹ نے اسے 28 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details