اردو

urdu

ممبئی کے انجنئیر نے بنایا ایسا روبوٹ جو کورونا بحران میں ہو سکتا ہے مددگار

By

Published : Jun 11, 2021, 7:18 PM IST

سنتوش کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ انسان کے بغیر بھی چل سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں جب لوگ ورک فرام ہوم کو ترجیح دے رہے ہیں تو یہ روبوٹ اُس کمی کو بھی پورا کر سکتا ہے۔

ممبئی کے انجنئیر نے بنایا ایسا روبوٹ جو کورونا کے دوران مددگار ثابت ہوگا
ممبئی کے انجنئیر نے بنایا ایسا روبوٹ جو کورونا کے دوران مددگار ثابت ہوگا

ممبئی کے سنتوش ہلوالے گذشتہ 20 برسوں سے روبوٹکس میں کام کرنے والے 48 روبوٹ ڈیزائن کیے ہیں۔جن میں سے سنتوش نے اب تک 18 روبوٹ بنائے ہیں۔اسی دوران سنتوش کے ذریعہ تیار کردہ ایسے تین روبوٹ ہیں جن کو لیکر یہ دعویٰ کیے جارہے ہیں کہ یہ کورونا کی تباہی کے دوران بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پیشے سے کمپیوٹر انجینئر سنتوش نے پہلے اپنے ہی گھر میں ایس ایچ آر روبوٹ بنایا۔ ایس ایچ آر کا مطلب ہے سروس ہیومنائٹ روبوٹ ۔جس کے تحت اس روبوٹ کی مدد سے بہت سی قسم کی سرگرمیاں انجام دی جا سکتی ہیں۔ ایک طرح سے یہ روبوٹ انسانوں کی لئے تفریح کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ایک بار جب روبوٹ میں پروگرام طے ہوجاتا ہے تو یہ روبوٹ انسانوں سے بات کرسکتا ہے۔ اگر کوئی بھی شخص اس روبوٹ سے مصافحہ کرنا چاہتا ہے تو اس روبوٹ کا خود بخود ہاتھ آگے بڑھ جاتا ہے اور اس کا استعمال کورونا کے مریضوں کے لئے کی جاسکتا ہے۔ کورونا دور میں جس طرح سے انسانوں کی طاقت کی کمی دیکھی جارہی ہے ،یہ روبوٹ اس کی کمی کو ایک حد دور کرسکتا ہے۔

ممبئی کے انجنئیر نے بنایا ایسا روبوٹ جو کورونا کے دوران مددگار ثابت ہوگا
سنتوش کے ذریعہ تیار کردہ دوسرے روبوٹ کا نام ایم ایس آر ہے ، آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ اس ایم ایس آر روبوٹ کی کیا خصوصیت ہے؟ ایم ایس آر کا مطلب یہ متعدد خدمات انجام دے سکتا ہے۔ یہ ایک روبوٹ ہے جو مختلف قسم کی خدمات انجام دے سکتا ہے یا خود کام کرسکتا ہے۔ اگر اس روبوٹ سے متعلقہ پروگرام سیٹ کیا جائے تو یہ روبوٹ آپ کے سامنے دوائی، کھانا، چائے ، کافی اور پانی بھی دے سکتا ہے۔

سنتوش کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ انسان کے بغیر بھی چل سکتا ہے ۔موجودہ حالات میں جب لوگ ورک فرام ہوم کو ترجیح دے رہے ہیں تو یہ روبوٹ اُس کمی کو بھی پورا کر سکتا ہے۔


اب سنتوش کے تیار کردہ اس تیسرے روبوٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ سنتوش نے اپنے تیسرے روبوٹ کا نام ڈی ایم آر رکھا ہے ۔ڈی ایم آر کا مطلب ڈیزاسٹر مینجمنٹ روبوٹ ہے۔ اس روبوٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ روبوٹ بہت طاقت ور ہے۔ یہ روبوٹ آسانی سے 200 کلوگرام وزن اٹھا سکتا ہے ۔اس کے سامنے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی ہے۔ اس کے ذریعے ، روبوٹ کسی بھی علاقے میں جاسکتا ہے اور اس کا معائنہ یا تفتیش کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ روبوٹ کسی بھی جگہ کو صاف ستھرا بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


کمپیوٹر انجینئر سنتوش کی تیار کردہ ان روبوٹ کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ بھارت میں ہی بنے ہیں لیکن انہیں ابتک حکومت ہند سے اور نہ ہی مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے کسی طرح کا کوئی تعاون نہیں ملا ہے جس سے اسے کورونا جیسے مشکل حالات میں اس سے مدد لی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details