اردو

urdu

By

Published : Jun 19, 2022, 8:53 PM IST

ETV Bharat / state

Education Kits Among Handicapped Students: مخصوص طلبا کے درمیان ایجوکیشن کٹ تقسیم

مالیگاؤں دیویانگ ایجوکیشن سوسائٹی Malegaon Dewang Education Society کے زیراہتمام مخصوص طلبا کے درمیان ایجوکیشن کٹ تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے بتایا کہ دیویانگ سوسائٹی مخصوص افراد کو تعلیم یافتہ اور خودکفیل بنانے کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل کوشش کررہی ہے۔Distribution of Education Kits

Education Kits Among Handicapped Students
مخصوص طلبہ کے درمیان ایجوکیشن کٹ تقسیم

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی فعل تنظیم دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے انصار جماعت خانہ ہال میں 'تقسیم ایجوکیشن کٹ' کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر کے 100 سے زائد طلبہ و طالبات کو ایجوکیشن کٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دیویانگ سوسائٹی مخصوص افراد کو تعلیم یافتہ اور خودکفیل بنانے کے لئے گزشتہ کئی سالوں مسلسل کوشش کررہی ہے۔ Distribution of Education Kits

مخصوص طلبہ کے درمیان ایجوکیشن کٹ تقسیم

انہوں نے کہا کہ آج سوسائٹی کی جانب سے اس پروگرام کے ذریعے 100 سے زائد طلبہ و طالبات اور مخصوص افراد کے بچوں کو ایجوکیشن کٹ تقسیم کیا گیا۔ جس میں تقریباً تمام اسکول کے لوازمات موجود ہے تاکہ ہر مخصوص افراد تعلیم سے جڑ کر ترقی کرے۔ ایک سوال کے جواب میں مدثر رضا نے بتایا کہ یونین پبلک سروس کمیشن امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے شہر مالیگاؤں کے مخصوص افراد کو دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے 1 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔Distribution of Education Kits In Malegaon

وہیں مدثر رضا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مالیگاؤں آؤٹر علاقے میں مخصوص افراد کیلئے ایک اسکول بنایا گیا ہے۔ جہاں مخصوص افراد کو اعلیٰ تعلیم و مختلف سہولیات فراہم کی جاتی ہے لیکن مالیگاؤں کے مخصوص افراد آج بھی ایسی سہولیات سے محروم ہیں۔ مسلسل کوششوں کے باوجود بھی میونسپل کارپوریشن اس معاملے کو نظر انداز کررہی ہے۔ Education Kits Among Handicapped Students

یہ بھی پڑھیں: Award to Handicapped Students: اننت ناگ میں مخصوص طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details