اردو

urdu

اورنگ آباد میں کورونا کی صورت حال پر جائزہ اجلاس

By

Published : Apr 19, 2021, 9:19 PM IST

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت راجش ٹوپے دس ہزار ریمڈیسیور انجکشن اپنے حلقے جالنہ لے کر چلے گئے۔ ٹوپے ریاست کے وزیر ہیں یا جالنہ کے؟

اورنگ آباد میں کورونا وبا کی جائزہ میٹنگ
اورنگ آباد میں کورونا وبا کی جائزہ میٹنگ

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ضلع کے تمام افسران اور عوامی نمائندوں کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس میں ریمیڈسیور انجکشن، آکسیجن، اسپتال کے بیڈ اور کورونا وبا کی روک تھام پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا گیا۔

اورنگ آباد میں کورونا وبا کی جائزہ میٹنگ

کورونا وبا کی جائزہ میٹنگ ڈیویزنل کمشنر کی قیادت میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں عوامی نمائندوں اور اعلی افسران نے کورونا وبا، مریضوں کی تعداد اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اورنگ آباد میں کورونا وبا کی جائزہ میٹنگ

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے پر الزام عائد کیا کہ وزیر صحت راجش ٹوپے دس ہزار ریمڈیسیور انجکشن اپنے حلقے جالنہ لے کر چلے گئے۔

امتیاز جلیل نے سوال اٹھایا کہ ٹوپے ریاست کے وزیر ہیں یا جالنہ کے؟

وہیں، بی جے پی کے رکن اسمبلی اتُل ساوے نے کہا کہ آٹھ مہینے پہلے آکسیجن پلانٹ کا اعلان ہوا تھا لیکن اتنا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی آکسیجن کا معاملہ کاغذوں تک ہی محدود ہیں جبکہ ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ضلع میں ریمڈیسیور انجکشن کی قلت ہے۔ اس لیے پرائیویٹ اسپتالوں کو انجکشن ادھار دیے جائیں گے، جو بعد میں واپس لیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details