اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2021, 5:28 PM IST

ETV Bharat / state

اورنگ آباد :ریسرچ اردو اسکالرس اور نئے قلمکاروں کو پیش کی گئی تہنیت

اورنگ آباد میں اردو کارواں کی جانب سے سپریم گلوبل انگلش اسکول میں حال ہی میں اردو میں پی ایچ ڈی کرنے والوں اور نئے قلمکاروں کو تہنیت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ریسرچ اردو اسکالرس اور نئے قلمکاروں کو  پیش کی گئی تہنیت
ریسرچ اردو اسکالرس اور نئے قلمکاروں کو پیش کی گئی تہنیت

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اردو کارواں کا آن لائن تہنیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ریسرچ اسکالرس اور نئے قلمکاروں کو تہنیت پیش کی گئی۔ساتھ میں انھیں اعزازات سے بھی نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں کہا گیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر عالمی سطح پر اردو کی خدمت کی جاسکتی ہے۔

اردو کارواں اورنگ آباد یونٹ کی جانب سے سپریم گلوبل انگلش اسکول میں منعقدہ اس تہنیتی تقریب کا مقصد حال ہی میں اردو میں پی ایچ ڈی کرنے والوں اور نئے قلمکاروں کو تہنیت پیش کرنا اور انھیں اعزازات سے نوازنا تھا۔

ریسرچ اردو اسکالرس اور نئے قلمکاروں کو پیش کی گئی تہنیت

مزید پڑھیں:مہاراشٹر: بقایا کووڈ الاؤنس اور پروموشن کے مطالبے پر نرسوں کی ہڑتال

اس پروگرام کی صدارت معروف فکشن نگار نورالحسنین نے کی۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں نورالحسنین نے کہا کہ اردو زبان کا اس وقت تک زوال نہیں آئیگا۔ جب تک کہ ہماری نئی نسلیں اردو سے وابستہ رہیں گی۔انہوں نے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلباء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس محنت و لگن سے اپنے مطالعے کو لکھا ہے، اسے آخری مت سمجھیے گا ۔اپنی یہ کوشش آئندہ بھی جاری رکھیے گا۔اگر آپ لکھتے رہیں گے تو آپ کی لکھاوٹ میں روانی رہے گی۔

کورونا گائیڈ لائن کی پاسداری کرتے ہوئے چنندہ لوگوں کو ہی موقع دیا گیا اور اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان اور ڈاکٹر شبانہ خان نے آن لائن اس پروگرام سے خطاب کیا،


ABOUT THE AUTHOR

...view details