اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2020, 4:25 PM IST

ETV Bharat / state

اورنگ آباد:جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کے لیے چھ خواتین افسر کی ٹیم تیار

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے شہر میں جنتا کرفیو پر موثر عمل آوری کے لئے ضلع انتظامیہ نےنگراں کاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جس میں شعبہ محصول کے چھ ڈپٹی کلکٹرس خواتین شامل ہیں جو شہر میں گھوم گھوم کر عوام سے گھروں میں رہنے اور انتظامیہ کا تعاون دے کر کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔

اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم  میں شامل
اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم میں شامل

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور نگ آباد میں ہر دن دو سو سے زیادہ کورونا کے مریض پائے جا رہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے 10 سے 18 جولائی تک شہر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے کرفیو کی دیکھ بھال کے لئے ضلع انتظامیہ نے ایک ٹیم بنائی ہے جس میں نگراں کاروں کی اس ٹیم میں اورنگ آباد ضلع شعبہ محصول کی چھ ڈپٹی کلکٹرس خواتین شامل ہے تاہم یہ خواتین بھی مرد افسران کے شانہ بشانہ میدان میں اتر کر جنتا کرفیو پر موثر عمل آوری کے لئے اپنی جان کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔

اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم میں شامل
اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم میں شامل
اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم میں شامل
اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم میں شامل
اورنگ آباد میں نگراں کاروں کی ٹیم میں شامل

اس کام میں ضلع انتظامیہ شعبہ صحت اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین رات دن ایک کیے ہوئے ہیں اسی طرح کرفیو کو کامیاب کرنے اور اس کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے انتظامیہ نے نگراں کاروں کی اس ٹیم میں محصول محکمہ کی چھ ڈپٹی کلکٹرس شامل ہے جن میں ڈپٹی کلکٹر ریتا میتر یوار،سریتا ستراوے،انجلی دھانورکر، سنگیتا سانپ، ورشارانی بھونسلے اور سنگیتا چوہان شامل ہے۔

یہ تمام خواتین شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے وہاں جنتا کرفیو کے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہیں، ساتھ ہی یہ خواتین عوام سے جنتا کرفیو کے لیے انتظامیہ کا تعاون کرکے کورونا کو روکنے کی درخواست بھی کر رہی ہے۔یہ خواتین عوام کے مسائل کی سماعت، درپیش مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔

جبکہ نگراں کاروں کی اس ٹیم کو شہر کے کنٹیمنٹ زون میں ضروری اشیا فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے جس کے لیے یہ تمام خواتین افسران کنٹیمنٹ زون جا کر عوام کو مطلوبہ سازو سامان پہنچانے کے اقدامات بھی کر رہی ہے۔

اسی طرح کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے شہر میں قائم کردہ کووڈ کیئر سینٹر کا دورہ کر کے وہاں کے طبی انتظامات کا جائزہ لینا، مریضوں کی دیکھ بھال اور نگرانی سمیت کی ذمہ داری بھی انہیں خواتین نگراں کاروں کے سر پر ہے۔ حالانکہ ہیلتھ ایمرجنسی کے حالات میں خدمت انجام دینا انتہائی مشکل بھرا کام ہے لیکن ان حالات میں بھی اپنے خدمت کو پوری ایمانداری سے انجام دے کر یہ خواتین افسران کورونا کی روک تھام کے لیے جنگی پیمانے پر اپنی خدمات دے کر مرد افسران کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details