اردو

urdu

By

Published : May 24, 2019, 5:12 PM IST

ETV Bharat / state

کار میں دم گھٹنے سے تین بچوں کی موت

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ایک ہی کنبہ کے تین بچوں کے کار میں دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

تین بچوں کی موت

وہ کھیلتے کھیلتے گھر کے سامنے ایک کار کے اندر بیٹھ گئے اور کار کو اندر سے بند کرلیا، کار کا دروازہ نہ کھلنے سے اندر میں دم گھٹنے سے ان کی موت ہوگئی۔

گھر کے افراد نے بچوں کو تلاش کیا تو وہ تینوں کار کے اندر مردہ حالت میں ملے۔

ہلاک شدگان بچوں کی شناخت پونم ولد پاون راٹھور (6)، بلبل ولد پاون راٹھور ( 4 )، رتک ولد پون راٹھور (3 ) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے کیس درج کرکے بچوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیاہے اور کیس کی جانچ شروع کردی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details