اردو

urdu

MP Waqf Board on Education مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا تعلیم کو لے کر اہم فیصلہ

By

Published : Jul 4, 2023, 3:35 PM IST

مدھیہ پردیش وقف بورڈ وقف کمیٹیوں کی سالانہ آمدنی کا 50 فیصد تعلیم پر خرچ کرنے کی نئی پہل کرنے جا رہی ہے۔ جس کے لیے مدھیہ پردیش وقف بورڈ رائے عامہ طلب کرکے کمیٹی تشکیل دے گی۔ Madhya Pradesh Waqf Board

189103مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا تعلیم کو لے کر اہم فیصلہ 74
مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا تعلیم کو لے کر اہم فیصلہ

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کا تعلیم کو لے کر اہم فیصلہ

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے تحت رجسٹرڈ تقریباً 15 ہزار وقف جائیدادوں کے تحت مسلم کمیونٹی کے ہونہار طلبا کی تعلیمی ترقی کے مقصد سے، مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ذریعہ تشکیل کردہ انتظامی کمیٹیوں کی آمدنی کا 93 فیصد حصہ ایک لاکھ سے زائد ہے، جو کہ کمیٹیوں کے اخراجات میں آتا ہے۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انتظامیہ کمیٹی کو حاصل ہونے والی آمدنی کا 50 فیصد متعلقہ ضلع کے غریب مسلم طلباء کی تعلیم پر خرچ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی چیئرمین سنور پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ریاست مدھیہ پردیش میں وقف بورڈ کے تحت تقریباً 15 ہزار وقف جائیداد ہیں۔ اور ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 7 فیصد وقف بورڈ کو مقامی انتظامی کمیٹیاں بطور چندہ نگرانی دیتی ہیں اور بقیہ فیصد آمدنی انتظامیہ کمیٹیوں کے پاس رہتی ہے اور ان کی مرضی کے مطابق خرچ کی جاتی ہے۔ اس طرح وقف کی رقم کو واقف کی منشاء یا مسلم معاشرے کے ہنر طلباء کے تعلیمی مقصد کی تعمیل کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔ بقیہ 93 فیصد رقم کا 50 فیصد متعلقہ ضلع کے غریب مسلم طلباء کی تعلیم پر مینجمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ خرچ کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

اس لیے مذکورہ کام کے لیے مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے دفتر میں بورڈ کے اراکین کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش وقف بورڈ نے ایک پریس ریلیز بھی عوام الناس کو معلومات کے لیے جاری کی ہے۔ جس میں عوام اپنی تجاویز اور اعتراضات وقف بورڈ میں پیش کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں تقریباً 15 ہزار وقف جائیداد رجسٹرڈ ہے۔ جن کا چندہ نگرانی 7 فیصد کے قریب یعنی 1 کروڑ کے لگ بھگ وقف بورڈ میں ہر سال جمع کی جاتی ہے۔ وہیں ہر اضلاح کی وقف جائیداد کا ایک حصہ ضلع کی کمیٹی کے پاس بھی ہوتا ہے۔ اس لیے اب یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ وقف جائیداد سے آنے والے چندہ نگرانی کے کچھ پیسے کا استعمال مسلم طلبہ کی تعلیم پر خرچ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details