اردو

urdu

By

Published : Oct 4, 2019, 11:39 PM IST

ETV Bharat / state

چوروں کا گروہ پولیس کی گرفت میں

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پولیس نے کاروں سے قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

چوروں کا گروہ پولیس کی گرفت میں

اندور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک گروہ چوری کی وارداتوں کو انجام دے رہا ہے جس میں عورتیں، بچے اور مرد شامل ہیں۔ ایک شہر میں چوری کرنے کے بعد یہ گروہ دوسرے شہر کا رخ کرتا تھا۔

اندور کی ڈی آئی جی روچی وردھن مشرا نے بتایا کہ 'کئی دنوں سے ایسے چور گروہ کی شکایت مل رہی تھی جو کار ڈرائیورز یا مالکوں کو باتوں میں الجھا کر قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوروں کے اس گروہ کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے 54 ہزار نقدی، نقلی آدھار کارڈ اور 15 سے زیادہ موبائل فون ضبط کیے ہیں۔'

چوروں کا گروہ پولیس کی گرفت میں

انہوں نے بتایا کہ 'دوران تفتیش پتہ چلا ہے کہ چور 40 سے زیادہ وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں۔ گرفتار شدہ چور تمل ناڈو کے شہر چنئی سے تعلق رکھتے ہیں۔'

پولیس کو یہ بھی اطلاع ملی ہے کی گرفتار چورگروہ پر دارالحکومت بھوپال میں 10 ہزار روپے کا انعام بھی ہے۔

گرفتار شدگان میں ہارون ،وکاس، سر وڈا، مرغشق، لکشمی،گیتا، وشنو، کرن اور ساگر کے نام شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details