اردو

urdu

کوائن کلیکشن کے شوقین شمیم خان کے پاس دیڑھ سو ملکوں کے سکے ہیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 3:59 PM IST

Updated : Nov 9, 2023, 4:14 PM IST

دارالحکومت بھوپال کے شمیم خان کے پاس موجود ہے ڈیڑھ سو ملکوں کے سکے موجود ہیں جبکہ ان کے دلچسپ کلکشن میں مغلیہ دور اور بھوپال نوابین کے سکے بھی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

کوائن کلیکشن کے شوقین شمیم خان کے پاس دیڑھ سو ملکوں کے سکے ہیں

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں رہنے والے شمیم خان کے پاس پرانے اور قدیمی سکوں کا بڑا کلیکشن ہے۔ شمیم خان کے پاس جہاں 172 ملکوں کے سکے موجود ہے تو وہی 28 ریاستوں کے قدیمی سکے بھی موجود ہے۔ جب ہم نے شمیم خان کے ان کے اس شوق کے تعلق سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ویسے تو وہ بیکری کا کام کرتے ہیں انہوں نے اپنے شوق کے تعلق سے بتایا کہ ان کے والد کے صندوق سے کچھ پرانے سکے ملے جسے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی اور اس کے بعد سے مجھے سکے جمع کرنے کا شوق پیدا ہو گیا اور مجھے میرے گھر والوں نے بھی بہت ساتھ دیا۔ مجھے سکے جمع کرتے کرتے 32 سال کا وقت لگ گیا ہے۔ اور اب حالات یہ ہیں کہ میرے شوق کو دیکھتے ہوئے میرے دوست احباب بھی ان کے پاس جو بھی ہٹ کر کوئی سکے آتے ہیں تو وہ مجھے دے دیتے ہیں۔

کوائن کلیکشن کے شوقین شمیم خان کے پاس دیڑھ سو ملکوں کے سکے ہیں


شمیم خان بتاتے ہیں کہ سکے جمع کرنے میں انہیں اکثر کر اپنے جیب سے پیسے بھی خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ ایک دفعہ ترکی کا نوٹ جو کہ بہت قیمتی تھا اور میرے پاس پیسے نہ ہونے کے سبب مجھے اپنے گھر والوں اور دوستوں سے ادھار لے کر اس قیمتی ترکی کے نوٹ کو خریدا تھا۔ انہوں نے ریاست بھوپال کے وقت کے سکوں کے تعلق سے بتایا کہ ان کے پاس دوست محمد خان، شاہجہاں بیگم، نواب گوہر بیگم، سلطان جہاں بیگم کے دور کے بھی سکے موجود ہیں اور 1862 کا شاہجہاں بیگم کے وقت کے سکے جس میں ایک آنا دو آنا آدھا اور ایک بٹا چار آنا بھی موجود ہے۔ وہیں مغلیہ دور میں 1568 کا جلال الدین اکبر کے دور کا ایک روپے کا سکہ بھی موجود ہے۔ وہیں شمم خان کے پاس غیر مسلم بادشاہوں کے وقت کے بھی سکے موجود ہیں جس میں ضلع رتلام کہ 1862 میں چلنے والے سکے،کچ کے 1872 اور ضلع جاورا کے، اندو ریاست، گوالیار ریاست، جموں کشمیر،نظام حیدرا آباد کے ساتھ پورے ایشیائی ملک کے سکے شمیم خان کے پاس موجود ہے۔ اور اس کے علاوہ بیرونی سبھی ممالک کے سکے بھی شمیم خان کے پاس مل جاتے ہیں۔ وہیں شمیم خان کی والدہ ان کے اس شوق کے تعلق سے بتاتی ہے کہ شمیم 10 سال کی عمر سے سکوں کو جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں ملے چند پرانے سکوں کو دیکھ انہیں یہ شوق پیدا ہوا۔ اور جب ہمارے ذریعے شمیم کو جیب خرچ کے لیے پیسے دیے جاتے تھے تو وہ اسے خرچ نہیں کرتے تھے بلکہ اس سے سکے خریدا کرتے تھے۔ شمیم خان کی والدہ بتاتی ہے کہ شمیم کے ذریعے جمع کیے گئے یہ سکے ملک کے لیے ایک وراثت ہے اور ہم کبھی شمیم کو اس کے لیے منع نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Assembly Election In MP اندور اسمبلی حلقہ سے مجلس کے امیدوار کو عدالت سے راحت

شمیم خان نے 10 سال کی عمر سے بیکری میں کام کرنا شروع کیا اور کمائے گئے پیسوں سے پرانے سکوں کو خرید کر اپنا کلیکشن بنانے لگے۔ کبھی تو ایسا بھی ہوتا تھا کہ شمیم خان اپنے کپڑوں اور جوتوں کے لیے پیسے رکھتے مگر اگر کوئی سکہ انہیں دکھ جاتا تو وہ اس پیسے سے اپنا شوق پورا کر لیتے نہ کہ کپڑے اور جوتے لیتے۔ یہی وجہ ہے کہ شمیم خان کا یہ شوق اب جنون بن چکا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے پاس پوری دنیا کے سکے موجود ہوں اور وہ اس کا میوزیم بنائیں۔ اے ٹی وی بھارت اردو شمیم خان کے اس حوصلے کو سلام کرتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس جنون میں تو کامیابی حاصل کریں۔

Last Updated : Nov 9, 2023, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details