اردو

urdu

بچہ چوری کی افواہ پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل

By

Published : Feb 5, 2020, 11:06 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 8:23 AM IST

مدھیہ پردیش کے دھار میں بچہ چوری کے افواہ پر گاؤں والوں نے کسانوں پر وحشیانہ حملہ کر دیا، جس میں ایک کسان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

بچہ چوری کی افواہ پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل
بچہ چوری کی افواہ پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل

ریاست مدھیہ پردیش میں دھار ضلع کے منوّر میں بچہ چوری کی افواہ پر گاؤں والوں نے کسانوں پر حملہ کر دیا جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق دھار ضلع کے کھڑکیا دیہائی علاقے کے کسانوں نے اپنے کھیتوں میں فصل کٹائی کے لئے مزدوروں کو پیشگی رقم دی تھی، جس کے پیش نظر آج کسان اپنے کھیتوں میں فصل کٹائی کے لیے مزدوروں کا انتظار کرتے رہے لیکن مزدور نہیں پہنچے۔

بچہ چوری کی افواہ پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل۔ویڈیو

کھیتوں میں فصل کٹائی کے لیے مزدوروں کے نہیں آنے پر کسان مزدوروں سے اپنی ایڈوانس رقم لینے اجین سے کھڑکیا گاؤں پہنچے تھے، تبھی گاؤں میں کسی نے بچہ چور کے آنے کی افواہ پھیلا دی۔

جس کے بعد گاؤں والوں نے کسانوں پر لاٹھی ڈنڈے اور پتھروں سے وحشیانہ حملہ کر دیا۔ جس میں ایک شخص کی موقع پر موت واقع ہو گئی اور پانچ کسان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

موقع واردات پر پہنچی پولیس نے معاملے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 8:23 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details