اردو

urdu

IPS officer Sheema Qasba آئی پی ایس افسر شیمہ قصبہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی تعینات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 10:09 PM IST

شیمہ نبی قصبہ 25 اپریل 1990 کو سرینگر میں پیدا ہوئی۔شیمہ نے ابتدائی تعلیم پریزنٹیشن کانونٹ اسکول سرینگرسے مکمل کی۔یو پی ایس سی امتحان 2015 میں شیمہ نبی 205 ویں نمبر پر تھیں۔

ips-officer-sheema-qasba-posted-assistant-director-ib
آئی پی ایس افسر شیمہ قصبہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی تعینات

سرینگر: حکومت نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے ایس پی شیمہ قصبہ کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے انہیں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میں 5 سال تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق محترمہ شیمہ نبی قصبہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ہندواڑہ کو پانچ سال تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔

آڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ "افسر کو جموں اور کشمیر کے مرکزی علاقے سے فارغ کر دیا گیا ہے، تاکہ وہ نئی اسائنمنٹ کو سنبھال سکے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کپواڑہ یوگل کمار منہاس اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ، ہندواڑہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:Sehrish Asgar's Deputation Ends سحرش اصغر کی ڈیپوٹیشن ختم، واپس پنجاب کاڈر میں شامل ہونے کا حکم

بتادیں کہ شیمہ نبی قصبہ 25 اپریل 1990 کو سرینگر میں پیدا ہوئی۔شیمہ نے ابتدائی تعلیم پریزنٹیشن کانونٹ اسکول سرینگر میں مکمل کی ۔اس کے بعد انہوں نے نیشنل لاء یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔یو پی ایس سی امتحان 2015 میں شیمہ نبی 205 ویں نمبر پر تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details