اردو

urdu

By

Published : Apr 26, 2020, 2:31 PM IST

ETV Bharat / state

گلبرگہ: نوجوان کا قتل، تین گرفتار

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں لڑکی کے معاملے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں ایک نوجوان کا قتل ہو گیا۔

گلبرگہ: نوجوان کا قتل، تین گرفتار
گلبرگہ: نوجوان کا قتل، تین گرفتار

گلبرگہ شہر کے باپونگر کے مانگرواڑی میں چرنجیوی چندو لال پاٹل نامی نوجوان کا قتل کر دیا گیا جس کی عمر تقریبا 23 سال تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کی شب لڑکی کے معاملے کو لے کر ہوئے جھگڑے میں مخالف افراد نے چرنجیوی کو چاقو سے مار کر شدید زخمیی کر دیا۔

زخمی چرنجیوی کو شہر کے خانگی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کی آج صبح موت ہو گئی۔ اس قتل سے متعلق کاشی ناتھ اپادھیائے، آلوک ناتھ، موہن اور دیگر کے خلاف شکایت درج کی گئی۔ ان تینوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ برہمپور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details