اردو

urdu

یادگیر: بیڑی ورکر ہسپتال میں ٹیکہ کاری کا دوسرا ڈوز دیا جا رہا ہے

By

Published : May 27, 2021, 1:03 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، شہر کے سرکاری ہسپتال کے علاوہ بیڑی ورکر ہسپتال میں بھی ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔

بیڑی ورکر ہسپتال میں ٹیکہ کاری
بیڑی ورکر ہسپتال میں ٹیکہ کاری

محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتال کا آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے عوامی سہولت کے خاطر محکمہ صحت کی جانب سے بیڑی ورکر ہسپتال میں کورونا ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا گیا۔

اس موقع پر محکمہ صحت کی ذمہدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیڑی ورکر ہسپتال میں کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز دیا جا رہا ہے۔

بیڑی ورکر ہسپتال میں ٹیکہ کاری

انہوں نے کہا کہ ابھی ویکسین کا دوسرا ڈوز دیا جا رہا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے احکامات ملنے پر ان لوگوں کو بھی پہلا ڈوز دیا جائے گا جنہوں نے ابھی تک ڈور نہیں لیا ہے۔ روزآنہ 100 سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ 45 سال کی عمر سے زیادہ لوگوں کو یہ ویکسین دی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ویکسین لینے والی وجے لکشمی نے بتایا کہ آج میں نے دوسرا ڈوز لیا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضرور ویکسین لیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details