اردو

urdu

Tension Erupts In Belagavi: شیواجی مجسمہ کی مبینہ بے حرمتی کا ویڈیو وائرل ہونے پر پرتشدد مظاہرہ

By

Published : Dec 18, 2021, 10:13 AM IST

Updated : Dec 18, 2021, 10:19 AM IST

کرناٹک کے شہر بیلاگوی میں شیواجی کے مجسمہ کی مبینہ بے حرمتی کا ویڈیو وائرل After Video Of Purported Defacing Of Shivaji Statue Goes Viral ہونے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ وہیں بھیڑ کو منتشر جرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔

شیواجی مجسمہ کی مبینہ بے حرمتی کا ویڈیو وائرل ہونے پر پرتشدد مظاہرہ
شیواجی مجسمہ کی مبینہ بے حرمتی کا ویڈیو وائرل ہونے پر پرتشدد مظاہرہ

کرناٹک کے سرحدی شہر بیلاگوی میں Tension Erupts In Belagavi شیواجی کے مجسمے کو توڑنے کے بعد علاقے میں پرتشدد مظاہرہ ہوا۔ وہیں مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔

شیواجی مجسمہ کی مبینہ بے حرمتی کا ویڈیو وائرل ہونے پر پرتشدد مظاہرہ

جمعہ کی رات پیش آئے اس واقعہ میں پولیس جیپ سمیت 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد پولیس کو پرتشدد ہجوم پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مظاہرین نے سمبھاجی سرکل پر احتجاج کیا، کیونکہ اس سے قبل جمعہ کو بنگلورو کے شیواجی نگر علاقے میں شیواجی کی مورتی کی بے حرمتی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Baby Murder Case in Gulbarga: 'بچے کے قاتل کو جلد گرفتار کیا جائے گا'

جب پولیس نے مظاہرین کے ساتھ صلح کرنے کی کوشش کر رہی تھی تو ہجوم نے تشدد کا سہارا لیا اور پتھراؤ شروع کر دیا اور پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی۔

اس کے بعد پولیس نے پرتشدد ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ شہر بھر میں 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Dec 18, 2021, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details