کرناٹک کے گلبرگہ میں 6 ماہ کی کمسن بیٹی کے ساتھ ندی میں چھلانگ لگا کر ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ آباد ٹاؤن کی رہائشی شانتی کماری (23) نے اپنے شوہر سدھ لنگ کے نام وہاٹس ایپ پر میسج میں لکھا ہے کہ 'تم نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ میری اور میری بیٹی کی زندگی تباہ کردی ہے۔'
پیشہ سے ہائی اسکول ٹیچر شانتی کماری کی چیتاپور تعلقہ کے سدلنگ نام کے شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی میاں بیوی کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ دو روز قبل ہی شانتی کماری اپنے مائکے آئی تھی۔