اردو

urdu

By

Published : Jan 7, 2020, 12:18 PM IST

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے گیسٹ ہاؤس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔

یادگیر میں ایس ڈی پی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس
یادگیر میں ایس ڈی پی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس

یہ پریس کانفرنس شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے منعقد کی گئی۔

یادگیر میں ایس ڈی پی آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس

جس میں ایس ڈی پی آئی کے علاوہ دیگر غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس میں حصہ لیا۔

اس موقع پر محمد افسر ریاستی سیکریٹری سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بینگلور نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے، این پی آر، اور این آر سی کے خلاف جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں اس کو حکومت پولیس کے زور پر دبانا چاہتی ہے۔

'سی اے اے ملک کے قانون کے ساتھ ایک مذاق ہے'

ہم سب ملکر مرکزی حکومت کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی جے پی رکن اسمبلی کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید

انہوں نے منگلور میں ہوئے پولیس کی جانب سے گولی باری میں دو لوگوں کی موت کو لیکر اعلیٰ سطح پرتحقیقات کروانے کی بھی مطالبہ کیا ہے۔

وہیں انھوں نے کہا کہ جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں ان کے خلاف پولیس کی بربریت ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این پی آر کے لیے ہم کوئی بھی دستاویزات داخل نہیں کریں گے، کیونکہ ہمارے باپ دادا اور ہم سب یہی پیدا ہوئے اور یہیں پر دفن ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک کاغذ کے ٹکڑے سے ملک کی شہریت تسلیم کر نا یہ کہاں کا انصاف ہے۔

اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع کے صدر سید اسحاق خالد کے علاوہ کولی سماج اور دلت سماج کے تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ دیگر موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details