اردو

urdu

By

Published : Feb 5, 2023, 12:14 PM IST

ETV Bharat / state

AAP on Congress and BJP کانگریس و جی ڈی ایس عوام کا اعماد کھوچکی ہیں، عام آدمی پارٹی

عام آدمی پارٹی نے کانگریس اور بی جے پی کے انتخابی وعدوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس و جی ڈی ایس دونوں ہی پارٹیاں عوام کا اعماد کھوچکی ہیں۔

17671765
AAP on Congress and BJP

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ کانگریس و جی ڈی ایس عوام کا اعماد کھوچکی ہیں

بنگلور: کرناٹک میں عنقریب انتخابات منعقد ہونے والے ہیں اور اس الیکشن کے موسم میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ووٹرس کو رجھانے کے لیے مختلف وعدے کیے جارہے ہیں۔ جے ڈی (ایس) لیڈر کمار سوامی نے کہا کہ اگر وہ کرناٹک میں اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتے ہیں تو وہ پارٹی کو تحلیل کر دیں گے۔ اب کانگریس کہاں پیچھے رہنے والی تھی، جے ڈی ایس کے بیان کے بعد سابق سی ایم سدارامیا نے کہا کہ اگر وہ انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرسکے تو وہ اور ان کی پارٹی کے قائدین سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے اور گھر چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

کانگریس و بی جے پی کے اس قسم کے بیانات پر عام آدمی پارٹی نے کچھ اس طرح اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر برجیش کالپا نے کہا کہ کانگریس و جے ڈی ایس کے الیکشن کے دوران دیے جارہے بیانات ایسے ہی ہیں جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچتی ہے۔ یاد رہے کہ جے ڈی ایس پارٹی کے سربراہ کمارا سوامی کی جانب سے کیے وعدوں میں معیاری تعلیم، صحت، مفت رہائش، کسانوں کی بہبود اور نوجوانوں کے لیے روزگار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں کانگریس کی جانب سے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں ریاست کے ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

اپریل یا مئی 2023 کے مہینے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اسے پارٹی کی "پہلی ضمانت" کے طور پر پیش کرتے ہوئے، کانگریس نے یہ عہد اس وقت کیا جب پارٹی 'پرجا دھونی' کے نام سے ریاست گیر انتخابی دورے پر ہے۔ اس سلسلے میں سدارامیا نے کہا تھا کہ یہ اسکیم جو کہ ہر ماہ 200 یونٹ مفت بجلی پر مشتمل ہے، صرف دلتوں، پسماندہ اور اقلیتوں کے لیے ہی محدود نہیں ہوگی، یہ ہر گھر کے لیے ہوگی. ریاست کے تمام گھروں کے لیے 200 یونٹ مفت بجلی فراہمی کے وعدے کے بعد، کرناٹک کانگریس نے ایک اور بڑا وعدہ کیا ہے، اگر پارٹی اقتدار میں آتی یے تو "گروہہ لکشمی اسکیم" کی شروعات کی جائے گی، جس کے تحت ریاست میں گھر کی ہر خاتون کو ماہانہ 2,000 روپے کی نقد امداد دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details