اردو

urdu

سرکاری دفتر میں بجلی گلُ، موبائل کی روشنی میں کام جاری

By

Published : Apr 20, 2021, 11:07 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع لینڈ سروے آفس گزشتہ کئی روز سے گھُپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور اسی تاریکی میں وہاں کے کام کاج چل رہے ہیں۔ بجلی گُل ہونے کی وجہ سے موبائیل کے ٹارچ کے ذریعے کام چل رہا ہے۔

no electricity in the government office, work by mobile torch in yadgir
سرکاری دفتر میں بجلی گلُ

سبھاش لینڈ سروس آفیسر یادگیر نے بتایا کہ آفس منٹیننس کے اخراجات نہ آنے کی وجہ سے گزشتہ آٹھ ماہ سے بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس بات کی اطلاع ضلع انتظامیہ اور محکمہ بجلی کو دی جا چکی ہے، اس کے باوجود محکمہ بجلی کے ذمہ داران نے دفتر کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا ہے، جس کی وجہ سے بجلی نہیں ہے اور دفتری کام میں بے حد رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

اس موقع پر کسان رکشنا تنظیم کے صدر سنگنا گوڈا نے کہا کہ یہ دفتر کسانوں سے تعلق رکھتا ہے یہاں پر ہر روز مختلف دیہاتوں سے کئی کسان آتے ہیں، مگر یہاں پر مسلسل بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کام وقت پر نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اس طرح پریشان کرنے سے بہتر تھا کہ دفتر کو بند کر دیا ہوتا۔

مزید پڑھیں:

گلبرگہ میں قرآنی مذاکرے کا انعقاد

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کو جلد سے جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کے یہ کتنی افسوس کی بات ہے کہ ایک سرکاری دفتر میں بجلی نہیں ہے اور دفتر کے ذمہ داران اندھیرے میں کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details