اردو

urdu

شورا پور میں محفل قوالی پروگرام

By

Published : Jan 15, 2020, 2:12 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے شورا پور تعلقہ میں محبان اردو کمیٹی اور کرناٹک اردو اکیڈمی کے اشتراک سے محفل قوالی کا اہتمام کیا گیا۔

شورا پور میں محفل قوالی پروگرام
شورا پور میں محفل قوالی پروگرام

اس موقع پر سید شاہ مصطفی قادری سجادہ نشین آستانہ رحمانیہ ملکھڈ ،بلونت بہادر راجہ کشٹپہ نائیک، سید عرفان اللہ قادری، سید زین العابدین نمائندہ کرناٹک اردو اکیڈیمی، زہرا نور سماجی کارکن شموگ و دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

شورا پور میں محفل قوالی پروگرام
اس موقع پر اردو عربی مدارس کے طلباء و طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اور ساتھ ہی کرناٹک اردو اکیڈمی کے کیلنڈر کی رسم اجراء بھی عمل میں آئی۔محفل قوالی میں مشہور و معروف قوال رفیق دلدار حیدرآباد نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔پروگرام کے کنوینر اعظم علی نے تمام مہمانوں کی گل پوشی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details