اردو

urdu

'مولانا انوار اللہ فاروقی ایک مایہ ناز شخصیت تھے'

By

Published : Jan 16, 2021, 1:08 PM IST

جنوبی بھارت کے معروف بزرگ مولانا انوار اللہ فاروقی کا 106 ویں سالانہ عرس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مولانا محمد صادق حسین نقشبندی
مولانا محمد صادق حسین نقشبندی

مولانا انوار اللہ فاروقی کے عرس مبارک پر ریاست کرناٹک کے ضلع یاد گیر کی مسجد چوک کے امام و خطیب مولانا محمد صادق حسین نقشبندی نے کہا کہ مولانا فاروقی نے علمی، دینی، سماجی اور فلاحی ہر سطح پر نمایاں خدمات انجام دیں۔

مولانا محمد صادق حسین نقشبندی نے کہا کہ انھوں نے بے شمار علمی اور اصلاحی کتابیں لکھی ہیں، جن سے لوگ آج بھی استفادہ کر رہے ہیں۔

مولانا محمد صادق حسین نقشبندی

مزید پڑھیں:انوار اللہ فاروقی کا مقصد علوم اسلامیہ کو گھر گھر پہنچانا تھا: مولانا محمد ندیم اللہ نظامی

مولانا انوار اللہ فاروقی کی کتابوں میں انوار محمدی سب سے مشہور ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے کتاب عقل، شمیم الانوار، حقیقت الفقہ، مقاصد الاسلام، رسالہ اہل حدیث، رسالہ بشری الکریم، کتاب التوحید، فتنہ وہابیت، خدا کی قدرت وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details