اردو

urdu

ETV Bharat / state

'لاک ڈاؤن ضروری، لیکن حکومت غریبوں کا بھی خیال رکھے'

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن ضروری، لیکن حکومت کو اس دوران عوام اور غریبوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھنا چاہیئے، یہ باتیں سماجی کارکن شبیر حسین خان نے کہی۔

سماجی کارکن شبیر حسین خان
سماجی کارکن شبیر حسین خان

By

Published : Apr 13, 2020, 12:31 PM IST

مرکزی و ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو وسیع کیا گیا ہے، جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے بڑھائے جانے کے متعلق معروف سماجی کارکن شبیر حسین خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے بلا شبہ لاک ڈاؤن ضروری ہے، لیکن حکومت اس دوران عوام الناس اور خاص طور پر غریب و مزدور طبقہ کی ضروریات کا بھی خیال کرے۔

دیکھیں ویڈیو

شبیر خان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس تو گلی۔ گلی نظر آرہی ہے، لیکن دیگر محکموں جیسے صحت، کھانا و شہری اشیاء وغیرہ سے تعلق رکھنے والے افسران نظر نہیں آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اشیاء خوردنی منظم طریقے سے مہیا نہیں کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے سبھی ضرورتمندوں تک ضروریات زندگی نہیں پہونچ پارہی ہیں۔

شبیر خان کا یہ سوال ہے کہ جیسے سیاست دان انتخابات کے دوران اپنے اشتہار اور ہینڈبل تقسیم کرتے ہیں اسی طرز پر غریبوں و مزدوروں تک اشیاء خوردنی منظم طریقے سے کیوں نہیں تقسیم کرتے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details