اردو

urdu

'حکومت کے کورنٹائن سینٹر جانے سے ہوم کورنٹائن ہونا بہتر'

By

Published : Aug 6, 2020, 11:46 AM IST

ضلع یادگیر میں بی ایس پی کارکنان نے تمام سرکاری کورنٹائن سینٹر کا دورہ کیا جس کے بعد بی ایس پی کارکنان کا کہنا ہے کہ سرکاری کورنٹائن سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے۔

image
image

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بہوجن سماج پارٹی کے ضلعی صدر تجمل حسین نے کہا کہ ضلع میں پارٹی کارکنان نے تمام کورنٹائن سینٹر کا دورہ کیا اور لوگوں کو خاص طور سے صاف صفائی کی تلقین کی گئی۔

بہوجن سماج پارٹی کے ضلعی صدر تجمل حسین

انھوں نے ضلع کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بے خوف رہیں لیکن زیادہ سے زیادہ احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے بند نلی دیہات کے کورنٹائن سینٹر میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔

بی ایس پی رہنما نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ دیہاتوں کے کورنٹائن سینٹرز پر بنیادی سہولتوں کا خاص خیال رکھا جائے اور صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ وہاں کافی گندگی ہے۔

انھوں نے عوام سے کہا ہے کہ اگر کسی کو کورونا وائرس ہوا ہے یا کوئی کورونا متاثر سے رابطہ ہوا ہے تو سرکاری کورنٹائن نہ جاتے ہوئے خود کو ہوم کورنٹائن کرلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details