اردو

urdu

کووڈ-19 مریضوں کی رہنمائی کے لیے انوکھا اقدام

By

Published : Oct 17, 2020, 9:51 PM IST

آمین مدثر نے بتایا کہ 'پچھلے چند دنوں میں ایمرجنسی ریسپونس ٹیم کی جانب سے 400 سے زائد کووڈ-19 کے مریضوں کو مختلف طرح کی خدمات پہنچائی گئی'۔

emergency response team serving poor covid-19 patients in bengaluru
کووڈ-19 مریضوں کی رہنمائی کے لیے انوکھا اقدام

ریاست کرناٹک میں گزشتہ روز 7،542 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور 73 متاثرین ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں کل 7،51،390 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10،356 ہے۔

کووڈ-19 وبا کی تیزی سے پھیلاو کی وجہ سے ایک طرف اسپتالوں میں بیڈز نہیں مل رہے ہیں اور دوسری جانب کئی شکایات موصول ہورہی ہیں کہ نجی اسپتالوں میں مریضوں کو بے تحاشا بلز کے ذریعے لوٹا جارہا ہے۔

ویڈیو



ان حالات میں شہر کے سات رضاکاروں کے ایک گروہ نے 'ایمرجنسی ریسپونس ٹیم' کو قائم کیا ہے۔ یہ ٹیم چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن پر فون کے ذریعے متاثرین کو مختلف قسم کی رہنمائی فراہم کررہی ہے۔ جیسے کونسے نزدیکی اسپتال میں بیڈز مہیا ہوسکتا ہے؟ خاص طور پر غریب و مستحق مریض کیسے حکومت کے پچاس فیصد کوٹا کا صحیح طور پر استعمال کرسکتے ہیں؟




اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن و ماہر تعلیم آمین مدثر نے بتایا کہ 'پچھلے چند دنوں میں ایمرجنسی ریسپونس ٹیم کی جانب سے 400 سے زائد کووڈ-19 کے مریضوں کو مختلف طرح کی خدمات پہنچائی گئی'۔

آمین نے مزید کہا ہے کہ 'اس ٹیم کی خدمات بلا لحاذ دین و مذہب سبھی کے لیے یکساں ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details