ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک شخص کا بڑی بے رحمی کے ساتھ پتھروں سے کچل کر قتل کردینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔گلبرگہ کے رام نگر کے واٹر ٹینک کے قریب مقتول شخض کی شناخت28 سالہ شریکانت ولد ناگراج بڈے ہلی روڈی شیٹر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
اطلاع کے مطابق قاتل نے شخص کی قتل کر نے سے قبل ایک پارٹی کی تھی اور اس کے بعد شریکانت کو شراب پلا کر پتھروں سے منہ کچل کر اس کا قتل کردیا۔