درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز، شری شرن بسویشورمندر اور درگاہ حضرت تیغ برہنہ کے سامنے موجود لوگوں میں غریبوں کو کھانا، پینے کا پانی اور ماسک تقسیم کیا گیا۔
اس موقع پر سینئر صحافی عزیر اللہ سرمست نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کووڈ۔ 19 کی گائیڈلائن کی وجہ سے درگاہیں، مساجد اور منادر بند ہیں۔ اس کے سبب درگاہ، مندر کے باہر رہنے والے فقرا اور غربا کو کھانا نہیں مل رہا ہے۔
جس کو دیکھتے ہوئے الکریم بیت المال نے ان کے لیے کھانا فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔۔
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت کے پورٹل پر الکریم بیت المال کی جانب سے فقرا و غربا میں کھانا تقسیم کر نے کی رپورٹ دیکھ کر مہیشواری والی بے حد متاثر ہوئیں اور الکریم بیت المال سے رابطہ کر کے آج کھانا تقسیم کر نے میں حصہ لیا۔ وہ خود اپنے گھر سے کھانا پکا کر لائیں۔ اسی طرح گلبرگہ میں بھوکوں کو کھانا کھلانے کی الکریم بیت المال کی مہم کافی مقبول ہورہی ہے اور غیر مسلم بھی اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔