ریاست جھارکھنڈ میں رانچی کے صدر اور کانکے علاقے سے پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کر کے پی ایل ایف آئی کے تین نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق نکسلیوں کے پاس سے پولیس کو بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جس میں پانچ پستول تین دیسی کٹا اور کارتوس شامل ہیں۔ گرفتار تمام نکسلی پی ایل ایف آئی کے ایریا کمانڈر پنئی اوراؤ سے منسلک ہیں، جو قبل میں رانچی کے دیہی علاقے میں چھوٹی موٹی واردادت کو انجام دیتے تھے۔