رانچی:جھارکھنڈ حکومت نے کل شام وزیر اعلی کے سکریٹری ونے کمار چوبے کو اطلاعات اور تعلقات عامہ کے سکریٹری کا اضافی چارج دیا تھا، لیکن حکومت نے ونے کمار چوبے کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کا سکریٹری بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ریاست کے پرسنل ایڈمنسٹریٹو ریفارمز اینڈ آفیشل لینگویج ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کی دیر رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ واضح رہے کہ ونے کمار چوبے اس وقت وزیراعلی کے سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ چوبے کے پاس شہری ترقی اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری، ایکسائز اینڈ پرہیبیشن ڈپارٹمنٹ سکریٹری، جڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گریٹر رانچی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جی آر ڈی اے)کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی ذمہ داریاں ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:IPS Muhammad Qasim محمد قاسم ارول ضلع کے ایس پی مقرر