اردو

urdu

صحافی کے ساتھ بد سلوکی پر سخت ناراضگی

By

Published : Nov 25, 2019, 11:30 PM IST

بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ایک صحافی کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے تحصیلدار آکھڑال فرید احمد شیخ کی سخت لفظوں میں مذمت کی گئی۔

صحافی کے ساتھ بد سلوکی پر سخت ناراضگی

جموں و کشمیر کے ضلع میں ورکنگ جرنلسٹ ایسویشن رامبن حکومت کی جانب سے چلائی گئی 'بیک ٹو ولیج پروگرام' 2 کی ویڈیوز بنانےکے دوران نیوز 18 گروپ کے نمائندے بلال بالی کے ساتھ بد سلوکی کر نے کے خلاف انتہائی سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدار آکھڑال فرید احمد شیخ کی سخت لفظوں میں مذمت کی گئی۔

صحافی کے ساتھ بد سلوکی پر سخت ناراضگی
اس سلسلے میں یونین کے صدر محمد تسکین وانی کی صدارت میں ایک ہنگامی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں نمائندوں نے ضلع انتظامیہ کے افسروں کی صحافیوں کے ساتھ وقت فوقتاً روا رکھے گیے سلوک کی مزمت کی اور افسروں کے وطیرے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

میٹنگ میں تحصیلدار آکھڑال کے ریہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فیصلہ لیا گیا۔

ضلع میں تمام حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ انتظامیہ کی طرف سے پریس نوٹوں کا یکطرفہ بائیکاٹ لیا جائے گا اور اس کی جانکاری ایسویشن کے صدر نے پریس کانفرنس میں دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details