اردو

urdu

جموں: سرپنچ پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

By

Published : Nov 9, 2020, 9:35 AM IST

پولیس کے مطابق سرپنچ پربھاکر سنگھ متعدد معاملوں میں ملوث ہے جس میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنا سرفہرت ہے۔

جموں: سرپنچ پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد
جموں: سرپنچ پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

جموں و کشمیر پولیس نے سرپنچ کو گرفتار کر کے اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے۔ یہ معاملہ جموں کے علاقہ اکھنور گھاروٹا کا ہے۔

پولیس کے مطابق زمین پر غیرقانونی قبضے کے خلاف جاری مہم کے دوران اکھنور پولیس اور گھاروٹا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مہیش شرما کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سرپنچ پربھاکر سنگھ ساکنہ کوٹ تحصیل بلوال کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص متعدد معاملوں میں ملوث ہے جس میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنا سرفہرت ہے۔

پولیس نے ملزم کو کوٹ بلوال جیل جموں میں پی ایس اے کے تحت قید کر لیا ہے۔

پولیس نے غیر سماجی عنصر کو انتباہ دیا ہے کہ وہ غیرقانونی طریقہ سے سرکاری اراضی پر قبضہ نہ کرے، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details