جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں اج انڈین نیشنل کانگرس کے کارکنان نے پارٹی کے سینئر رہنما رمن بلا کی صدارت میں جائیداد ٹیکس بل کے خلاف شہیدی چوک میں زوردار احتجاج کیا اور اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر رمن بلا نے کہا 'وقت ملک میں بے روزگاری اور افراتفری کا ماحول ہے۔ دوسری جانب حکومت آئے روز نئے نئے کالے قانون نافذ کر کے عوام کو پریشانیوں میں دھکیل رہی ہے۔ پہلے جموں وکشمیر سے دفعہ 370 اور 35 اے کو غیر جمہوری طور پر ہٹایا گیا اور عوام کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا کہ عوام کے لئے اب ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔ لیکن بل پر بل نافذ کئے جارہے ہیں۔ جس سے عوام کی زندگیاں اجیرن بنتی جارہی ہیں'۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر زور ڈالتے ہوئے کہا 'جلد از جلد اس بل کو منسوخ کیا جائے۔ تاکہ عوام کو راحت مل سکے'۔