جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج امپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رفیق راتھر نے پریس کانفرنس کر کے حکومت سے اپیل کی کہ 'عارضی ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں عارضی ملازمین نے اپنی جانیں جوکھم میں ڈال کر فرائض کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'انتظامیہ سے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ان عارضی ملازمین کی ملازمت کو مستقل کیا جائے اور ان کے لئے بھی ایک مربوط پالیسی مرتب کی جائے۔
محمد رفیق راتھر نے سرکاری محکمہ جات میں 48 برس کی عمر کے ملازمین کی سبگدوشی سے متعلق مکتوب پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کی مسلسل تفصیلات طلب کرنے سے ملازمین تشویش میں مبتلا ہیں۔